تازہ ترین
  • National :- آئیں ماضی کی تلخیوں کوختم کریں،شہبازشریف
  • National :- میرےاستعفےکی خبریں جعلی ہیں،منظرعام سےغائب نہیں ہوا،شہبازشریف
  • National :- حکومت بتائےڈاکٹرطاہرشمسی کوکراچی سےکس نےبلایا،شہبازشریف
  • National :- تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلناچاہتاہوں،شہبازشریف

حکومت کا 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 26 March,2021 01:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 50 سال سےزائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سےشروع ہو گی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد کورونا کے سبب جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہے۔