کسانوں کے بارے میں حکومتی اقدامات، سپیکر پنجاب اسمبلی کی کڑی تنقید

Published On 05 April,2021 04:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی کسانوں کے بارے میں اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم نہیں خرید رہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی؟ باردانہ نہیں دیا جا رہا، کاشتکاروں سے برا سلوک کب ختم ہوگا۔

تفصیل کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ سے مسلم لیگ کسان ونگ کے وفد اور دوسری کسان تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ کسانوں نے مسائل سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے والے کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہوگا۔ حکومت کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی تو پھر پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی یوکرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا، ہمارے کسان رُل گئے تھے۔
 

Advertisement