کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مسلح ڈاکو بلڈر کے رائیڈر سے تین کروڑ مالیت کے بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جمشید روڈ پر مسلح ملزمان نے بلڈر کے رائیڈر سے تین کروڑ مالیت کے بانڈ لوٹ لیے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی جس میں رائیڈر کے پیچھے ملزمان کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ چار موٹرسائیکلوں پر چھ ملزمان موجود تھے۔ بلڈر کے پاس 3 روز قبل تین کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی، پیمنٹ پچیس ہزار روپے بانڈ کی شکل میں تھی۔