صوابی: (دنیا نیوز) پولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں، شایان قتل کیس کا معمہ دو دن کے اندر ہی حل کر دیا۔ ملزم اسد ولدمثل سکنہ باجا کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صوابی کی حدود دیہہ باجا میں زیرِتعمیر ایک عمارت میں شایان نامی بچے کی پھانسی لگی لاش پائی گئی. اِس سلسلے میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خود جائے وقوعہ جا کرمعائنہ کیا اور انکوائری شروع کر نے کے احکامات صادر کئے. کیس کے اصل حقائق جاننےاورمعاملہ کو جلداز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا ٹاسک دیا۔
جس کے بعد پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر ہی شایان قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔