پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے پابندی کے باوجود دیگراضلاع کوسواریاں لےجانے پر 11ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ،گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ پر کریک ڈائون کیا گیا، پابندی کے باوجود دیگر اضلاع کو سواریاں لے جانے پر 11 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گاڑیاں بھی سرکاری تحویل میں لی گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق گرفتار ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں ہفتہ اور اتوار کے دن بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔