پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا کو اغواء کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یونس، عبداللہ، انس اور حیات اللہ نامی ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور خواجہ پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی جب کہ جنسی تشدد کے بعد خواجہ سراء کے بال بھی کاٹ دیے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا سے 90 ہزار روپے بھی چھینے تھے، آج کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھناؤنے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کرا دی ہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔