نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ میں پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار لیٹر جعلی و مضر صحت مشروبات برآمد کرلئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریز کے خلاف کاروائی کی گئی جس کے دوران 15 ہزار لیٹر مضر صحت جعلی مشروبات برآمد کئے گئے، دو فیکٹریاں سیل کی گئیں۔
کاروائی میں فیکٹری مالکان کو گرفتارکر لیا گیا، 500 کلو مس لیبل پیکنگ میٹریل ،مضر صحت کیمیکل اور استعمال شدہ بوتلیں بھی برآمد کی گئیں، کاروائی میں گرفتار فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔