لاہور: (دنیا نیوز) سی سی پی او لاہور کی چھٹی کے روز پتنگ بازوں پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت، رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 495 مقدمات درج ہوئے، جبکہ 1ہزار 545 ملزمان کو پکڑا گیا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ،پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا۔
سی سی پی او نے کہا ہے کہ ڈولفن، پیرو اور تھانے کی ٹیمیں مسلسل گشت کرتی دکھائی دیں، ہر شہری اپنی گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے، کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈورکاٹ سکتی ہے، اس خونی کھیل کو ختم کرکے دم لیں گے ۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پتنگ بازی پر بچوں کے والدین کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔