سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود میں 18سالہ لڑکی کو نوید، شہباز وغیرہ بھلا پھسلا کر زبردستی اغوا کرکے لے گئے۔ شہری کی اراضی پر قبضہ کرنیوالے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سیالکوٹ کے علاقے کینٹ سے 18سالہ لڑکی کو نوید اور شہباز وغیرہ بھلا پھسلا کر زبردستی اغوا کرکے لے گئے ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ دوسری جانب تھانہ سول لائن کے علاقے کچہری میں مرزا افضل کی اراضی کے جعلی اشٹام پیپر بنا کر قبضہ کرنے کے الزام میں فرحان، اختر، ندیم اور ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔