کراچی: کار چوری کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار

Published On 05 April,2021 01:37 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں اے وی ایل سی کی کارروائی، 30 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار کر لیے۔

انٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو کے مطابق ملزمان گاڑی چوری کرکے دیگر صوبوں میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے چوری کی گئی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دو کار چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئیں۔

لزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان میں رستم، ندیم، نوید، نعمان اور ریاض شامل ہیں۔
 

Advertisement