لاہور: (ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر شاداب خان دوسرے ون ڈے میں پاؤں میں انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈےمیں بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، فوری طبی امداد کے بعد کھیل مکمل کرنے پر آل راؤنڈر کا ایکسرے کیا گیا، جس میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔
اس پر ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔