پی سی بی کی غفلت، حیدرآباد کا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کھنڈربننے لگا

Published On 02 April,2021 03:49 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد کا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کھنڈربننے لگا۔ نیاز اسٹیڈیم پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی نذر ہو گیا۔

انٹرنیشنل نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔ تاریخی کرکٹ کا میدان تباہ حالی کاشکار، کچرا کنڈی بن گیا اور در و دیواد بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ تماشائیوں کی بیٹھنے کی جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گراونڈ مشنری تباہ ہو گئیں۔ پانی نہ ملنے سے گراس بھی جل گئی۔ اسکور بورڈ بھی خراب پڑا ہے۔

نیاز اسٹیڈیم 7 ون ڈے میچز کی میزبانی کر چکا جبکہ یہاں 37 سال سے ٹیسٹ اور 13 سال سے ون ڈے کرکٹ نہیں ہوئی۔ جاوید میانداد نے اسی میدان پر 280 رنز کی اننگز کھیلی۔ جلال الدین نے پہلی ہیٹ ٹرک بھی اسی میدان پر بنائی۔
 

Advertisement