ماسک پہنیں، گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں: کامران اکمل

Published On 29 March,2021 05:22 pm

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر کامران اکمل نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کامران اکمل نے میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دو روز قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پلان بی پر عمل کرتے ہوئے ’چھترول‘ کی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دباؤ محسوس نہیں کرتا، میں مثبت انداز میں کرکٹ کھیلتا ہوں اور ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو بہت مس کر رہا ہوں، چاہتے ہیں عوام ہمیں دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں سکیورٹی فورسز کا بہت اہم کردار ہے۔ جبکہ دو مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ جتوانے والے ڈیرن سیمی کی کاوشوں کو بھی یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وجہ سے دیگر کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کے لیے آئے۔

 

Advertisement