دورہ جنوبی افریقا: سعود شکیل زخمی، آصف علی کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

Published On 25 March,2021 07:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ جنوبی افریقا سے قبل قومی سکواڈ میں ایک تبدیلی کر دی گئی، سعود شکیل انجری کے باعث ڈراپ ہو گئے جبکہ ٹیم میں آصف علی کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے پریکٹس میچ کے دوران گریڈ ون ٹیئر کی انجری کا شکارہوگئے۔ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد آصف علی کو بطور متبادل کھلاڑی قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

آصف علی پہلے ہی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں اس لیے انہیں ون ڈے سکواڈ میں جگہ دے دی گئی ہے۔
 

Advertisement