تاثر درست نہیں شرجیل ہماری مرضی کے بغیر ٹیم میں آئے: مصباح الحق

Published On 25 March,2021 05:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل کی سکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ سب نے مل جل کر کیا ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ شرجیل ہماری مرضی کے بغیر ٹیم میں آئے، سب نے مل بیٹھ کر ان کے بارے میں پلان بنایا کہ بیٹنگ اور فٹنس پر کس طرح کام کرنا ہے، پاکستان کی ٹیم اور شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ مشترکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی سمجھوتا نہیں کیا، ہر پلیئر کے فٹنس کے معیار پر نظر ہے، شرجیل کی فٹنس بھی جلد بہتری کی جانب جائے گی۔

شرجیل خان کے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے سوال پر ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یا تو یہ قانون بنادیں کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کبھی نہیں کھیلے گا تو نہیں کھلائیں گے۔

Advertisement