ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

Published On 22 March,2021 05:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق کپتان اظہر علی نے بتایا کہ میری والدہ کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے جنازے سے متعلق جلد ہی تفصیلات کے آگاہ کروں گا لیکن میری درخواست ہے کہ سب جنازے میں شرکت کے وقت کورونا ایس او پیز کو فالو کریں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کے لیے دعا کی بھی درخواست کی۔

اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر سابق کپتان سرفراز احمد اور راشد لطیف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
 

Advertisement