فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا: شرجیل خان

Published On 23 March,2021 04:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم میں واپس آنے والے اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم میں کم بیک ہوا ہے، فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا،لاہور کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے ،سب سے سپورٹ مل رہی ہے، میرا فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا۔

کرکٹر شرجیل خان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ مکمل کی اور سات ماہ محنت کی، لاہور کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے ،سب سے سپورٹ مل رہی ہے، میرا فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا، فٹنس کا کوئی ایسا ایشو نہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا،جو پلان مجھے دیا گیا اس پر عمل کر رہا ہوں، ماضی کی باتیں ہیں ہر کسی کا ایک ماضی ہوتا ہے، اب کرکٹ میں واپس آیا ہوں تواسی پر فوکس ہے۔

اوپنر نے کہا کہ میرا کم بیک ہوا ہے اس پر بہت خوش ہوں، ساؤتھ افریقہ میرا پہلا ٹور ہے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کروں گا موقع سے فائدہ اٹھاؤں، میرے ہمیشہ چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ رہے ابھی ٹریننگ میرا ٹارگٹ ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقہ پہنچ کر سیریز کے لیے اپنے ٹارگٹ سیٹ کروں گا، میرا کوئی ٹاسک یا ٹارگٹ نہیں ہے فٹنس کا معیار حاصل کرنا ہے۔ انفرادی طور پر محنت کر رہا ہوں کسی منفی بات کا علم نہیں، سینئرز اور کوچز سے ہمیشہ سیکھتا ہوں اور اب بھی یہی کوشش کررہا ہوں۔
 

Advertisement