کئی ٹیسٹ کرکٹرز پاکستان چھوڑ کر امریکا آنا چاہتے ہیں: محمد آصف کا دعویٰ

Published On 26 March,2021 07:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ٹیسٹ کرکٹرز پاکستان چھوڑ کر امریکا آنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے امریکہ شفٹ ہوگیا ہوں، کئی پاکستانی انٹرنیشنل و ٹیسٹ کرکٹرز امریکا شفٹ ہونا چاہتے ہیں، مجھ سے کرکٹرز مسلسل رابطے کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے، بورڈ ا پنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ایسا نہ ہو کہ کہیں دیر ہوجائے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے کرکٹ میں بہت آگے نکل چکا ہے، کوچ نوجوان فاسٹ بولرکھلاتے ہیں تاکہ لڑکے ان کے سامنے بولیں نہ، کوچ باؤلر کو اعتماد نہیں دیتے، کوچ کو بولنے والا باؤلر پسند نہیں، کوچ چاہتا ہے کہ وہ کہے تو بولر بیٹھ جائے وہ کہے تو کھڑا ہوجائے۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا باؤلنگ کوچ وقاریونس گیند کیساتھ چیٹ کر کے ریورس سوئنگ کرتا تھا، بال بناکر یہ آؤٹ کیا کرتے تھے، نئے بال سے ان سے آؤٹ ہی نہیں ہوتے تھے، اپنے کیریئر کے اختتام میں تو کوچ نے جاکر سوئنگ سیکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے باؤلنگ کوچنگ کررہے ہیں، موجودہ کوچ ریورس خود کو ریورس سوئنگ کا ماسٹرکہلاتے ہیں، آج تک پاکستان کو ایک بھی ریورس سوئنگ کا باؤلر نہیں دے سکے، کوچ ابھی تک ایک بھی نئے بال کا باؤلر نہیں تیار کرسکا، پاکستان کے پاس باؤلرز بہت ہیں لیکن ایک بھی ایسا نہیں جو کوالٹی باؤلر ہو، سمجھ نہیں آرہا بولنگ کوچ کر کیا رہے ہیں، اب پاکستان کے پاس ایک بھی ایسا بولر نہیں جو ٹیم کو لے کر چلے، نئےگیند سے گیند کرنا آسان نہیں۔  

Advertisement