پی سی بی نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کا اعلان کر دیا

Published On 27 March,2021 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کا اعلان کر دیا ۔۔ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلا دیش جائے گی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم واحد چار روزہ اور پانچ 50 اوورز پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سے 11 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ جہاں پچاس اوورز پر مشتمل دو اور واحد تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔

قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشاورت سے دورے کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، جس میں عباس علی ، عبد الفصیح ، عبدالواحد بنگلزئی ، فہد منیر ، معاذ صداقت ، محمد عرفان نیازی ، محمد شہزاد ، قاسم اکرم، رضوان محمود، حسیب اللہ اور رضا المصطفی، عالیان محمود ، علی اسفند ، ارحم نواب اور فیصل اکرم، احمد خان ، عاصم علی ، منیب واصف ، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر شامل ہیں ، پاکستان دورہ بنگلا دیش کے لئے 12 اپریل کو روانہ ہوگی۔