27 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ کا 3 اپریل سے آغاز

Published On 30 March,2021 04:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ 27 خواتین کھلاڑیوں پر مشمل ایمرجنگ کیمپ 3 سے 17 اپریل تک معین خان اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ، اسسٹنٹ کوچ ارشد خان، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈارائیکوس سائمان اور اکیڈمی کوچز محسن کمال اور نوید انجم کیمپ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینگے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کوچنگ سٹاف کیمپ میں طلب کردہ خواتین کرکٹزز کی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔

پی سی بی کے کووڈ 19 پروٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اورسپورٹ سٹاف کووڈ 19 کے دو مختلف ٹیسٹ کے نتائج منفی آنےکے بعد ہی بائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ کیمپ کے تمام شرکاء کا پہلا ٹیسٹ ان کی اپنی رہائشگاہ اور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا۔

طلب کردہ خواتین کرکٹرز:

آئمہ سلیم ستی، انوشہ ناصر، عاصمہ امین، عریجہ حسیب، عائشہ نسیم، بسمہ امجد، فجر نوید، فاطمہ خان، فاطمہ زہرہ، گل رخ، گل اسوہ، حمنہ بلال، ہانیہ احمر، خوش بخت وسیم، لائبہ فاطمہ، لاریب ملک عزیز، لاویزہ منیر، مومنہ ریاست خان، نجیہ علوی، نازش رفیق، ردا اسلم، صائمہ ملک، شوال ذوالفقار ، سیّدہ عروب شاہ، سیّدہ انشرہ اسد، یسراء عامر، زیب النساء۔
 

Advertisement