وسیم خان کی ملازمت میں توسیع احسان مانی کے مستقبل سے مشروط

Published On 31 March,2021 12:43 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے عہدے میں ایک سال کی توسیع کے خواہشمند چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی درخواست اس وقت تک روک دی ہے جب تک بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم عمران خان پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ نہیں لے لیتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم خان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق پی سی بی فروری 2022 میں ان کے معاہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرسکتا ہے ، پی سی بی نے فروری 2021 میں ان کی توسیع کے بارے میں فیصلہ کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے کسی طرح وسیم کو توسیع دینے کا عندیہ دیا ہے لیکن بعد میں انہیں خیال آیا کہ پہلے پیٹرن ان چیف کو احسان مانی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے ، ذرائع کے مطابق اصولی طور پر دیکھا جائے تو اگر ستمبر 2021 میں احسان مانی کو توسیع نہ ملی تو یہ مناسب نہیں لگے گا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی وسیم خان کو توسیع دیں۔
 

Advertisement