قومی ٹیم سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ کیمپ میں 6 اضافی کھلاڑیوں کو طلب کر لیا

Published On 03 April,2021 05:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے10 اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے قومی ٹیسٹ کیمپ میں 6 اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔ کیمپ گیارہ سے 20 اپریل تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا،11 کھلاڑی 21 اپریل کو ہراے روانہ ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمباوے کے لیے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کیمپ کے لیے چھ مزید کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ، فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل بلے بازوں کو نیٹ پر باؤلنگ کریں گے۔ کیمپ گیارہ سے بیس فروری تک لاہور میں جاری رہے گا۔

پی سی بی کے کووڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا،تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ کےنتائج منفی آنے کے بعد ہی بائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہرارے میں ہوگا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہوگا۔
 

Advertisement