سندھ حکومت کا جیلوں کے قیدیوں کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 06 April,2021 11:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے جیلوں کے قیدیوں کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رکھے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ ویکسی نیشن کا مرحلہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔ سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسی نیشن کرنے کا ٹاسک رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے وضاحت کی ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔