خیر پور ناتھن شاہ: گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 خواتین جاں بحق

خیر پور ناتھن شاہ: گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 خواتین جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہولناک حادثہ انڈس ہائی وے لولجا کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جب کہ بچہ اور موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی کے ڈرائیور نے کنٹرول نہ رکھنے کے باعث موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔