سندھ میں سردی بڑھنے سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

سندھ میں سردی بڑھنے سے  سکولوں کے اوقات کار تبدیل

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محمکہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب سکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں سکول 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں پر یکساں ہو گا۔