راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چینی سفیر نونگ رونگ اور ایئر چیف ظہیر احمد سدھو کے ہمراہ ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آرمی ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایئر ڈیفنس کے مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ کا معائنہ کیا۔ فائرنگ کا مظاہرہ مشقوں ’البزا دوئم‘ کی اختتامی کے تقریب سے موقع پر کیا گیا، ان میزائل میں ایل وائے 80اور ایف ایم 90 میزائل بھی شامل تھے۔ ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ بھی شامل تھی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو مشقوں کے مقاصد طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔