اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو باقاعدہ طور پر وزارتِ تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تمام فیصلے وزارتِ تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوبگے۔ وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں صدر مملکت کی جانب سے ایک آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے جسے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021ء کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوگی اور اس کے ممبران کی تعیناتی کی معیاد چار سال کیلئے ہوگی۔