کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 50 سال تک کے افسران اور اہلکاروں کو رجسٹر ڈ کرانے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے ویکسینیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست کر دی گئی۔ فیلڈ فورس کے ساتھ ساتھ دفتری عملے کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ اے آئی جی ویلفیئر نے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجز کے افسران کو خط لکھ دیا۔ سندھ پولیس کے 6 ہزار 366 افسران و اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 793، سندھ میں 4 ہزار 520، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519، اسلام آباد میں 591، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 386 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔