لاہور: (دنیا نیوز) جاتی امرا کے قریب کنٹینرز پہنچنے پر لیگی رہنما پریشان ہوگئے، کارکنوں نے ٹرک واپس بھجوا دئیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے کہا کہ کنٹینرز کا جاتی امرا سے کوئی تعلق نہیں۔
رات گئے عظمیٰ بخاری اور عطا تارڑ بھی کارکنوں سمیت جاتی امرا پہنچے۔ اس موقع پر لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت شریف خاندان کے گھر گرانے کی تیاری کر رہی ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی کسی میں ہمت ہے تو کر کے دکھائیں۔
عظمیٰ بخار کا کہنا تھا کہ اگر ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں تو کریں، ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔