اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

Published On 15 April,2021 09:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بادلوں اور ہواؤں سے درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی۔

پنجاب میں شورکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، صفدرآباد، ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں بھی ابر رحمت برسا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔