لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کی جائے گی، عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی حامد یار ہراج نے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعلی میں ہونے والی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حامد یار ہراج نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی اگلے اڑھائی سال میں تکمیل یقینی بنائیں گے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے عوامی نمائندوں کی مشاورت کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کا خود دورے کر کے جائزہ لوں گا، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور ہم کریں گے، اب قومی وسائل کا رخ عام آدمی کی جانب ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی حامد یارہراج نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، خانیوال کے ترقیاتی منصوبوں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترجیحات میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔