'عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے'

Published On 10 April,2021 09:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں آج سے رمضان بازاروں کا آغاز کر دیا جائے گا، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کے 313 رمضان بازاروں میں ضروری اشیاء صرف 2018ء کے نرخ پر فراہم کی جائیں گی، چینی کی قیمت میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، کسی کو غریب آدمی کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں، مہنگائی چیلنج ہے لیکن ختم کر کے دم لیں گے۔
 

Advertisement