وفاق نے کورونا ویکسین کی کمی نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی: عثمان بزدار

Published On 31 March,2021 02:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وفاق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے کیا کر سکتی ہے اس کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو اٹھانوے کے بعد اب پنجاب میں نئے ہسپتال بن رہے ہیں۔ وزیراعلی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتی کیوں کہا جاتا ہے کہ پنجاب کو ریورس گیر لگ گیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپیل کی لوگ ماسک پہنیں اس میں ان کا فائدہ ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ سات روز میں ایک لاکھ پچپن ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت بائیس ارب بتیس کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اکتیس اضلاع میں چار سو تین مقدمات درج کیے گئے اور ستانوے افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا صوبائی کابینہ میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے۔
 

Advertisement