بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 17 April,2021 10:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ فیصل آباد اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ دادو میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
 

Advertisement