ملتان: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد تبدیلی کی نشانی ہے، جنوبی پنجاب کا ترقیاتی فنڈ جنوبی پنجاب میں ہی لگایا جائے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب سے ووٹ لیے، ترقیاتی کام نہیں کیے، ان لوگوں سے کہتا ہوں دیکھو جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، وزیراعظم نے ملتان کیلئے 30 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم نے مافیاز کیخلاف کارروائی کی، 2023 میں بھی تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی۔