جمعرات کے روز ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

Published On 28 April,2021 04:14 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق کل بعد از دوپہر بلوچستان، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا، اس دوران خضدار میں 7، کروڑ میں 3 اور دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو 46، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، روہڑی، مٹھی 45، خان پور، لاڑکانہ، چھور، پڈعیدن، موہنجو داڑو،سبی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔