لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی قیادت میں بروقت اقدامات سے پنجاب میں گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری ہے، صوبے بھر میں گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک 69 فیصد گندم کی کٹائی ہوچکی، باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت گندم خریداری کے مقرر کردہ ہدف کا تقریبا 50 فیصد حاصل کرچکی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع سے باردانہ ریٹ سے متعلق شکایت نہ آنا بزدار حکومت کی بہترین حکمت عملی کا عکاس ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کسان کی سہولت کیلئے گندم خریداری کے عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔