ایسٹ بےایکسپریس وے گوادرمنصوبہ اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا:عاصم سلیم باجوہ

ایسٹ بےایکسپریس وے گوادرمنصوبہ اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا:عاصم سلیم باجوہ

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چودہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر ساحلی ایکسپریس وے پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر ساحلی شاہراہ زیر تعمیر ہے اوراس کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے بندرگاہ کو فری ٹریڈ زون کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ملائے گی جس سے صنعتی زون اور بندرگاہ کو کاروباری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔