اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس مزید 48 افراد کی زندگیاں نگل گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار 517 نئے مریض سامنے آ گئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 569 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مہلک وائرس مزید 48 قیمتیں جانیں نگل گیا جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات 19 ہزار 384 ہو گئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 30 ہزار 700 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار 123 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 220 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، ملک بھر میں مثبت کیسز کا تناسب 8 اعشاریہ ایک نو فیصد رہا۔
پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار364 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403 کورونا مریض موجود ہیں، بلوچستان 23 ہزار778 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔