کراچی: ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر واٹر بورڈ نے ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا

Published On 16 May,2021 12:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر واٹر بورڈ نے اقدامات شروع کر دئیے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مرکزی آفس میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا۔

کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کے پیش نظر دیگر بلدیاتی اداروں کی طرح کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بھی اپنے مرکزی دفتر میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کے مطابق ایمرجنسی سینٹر میں عوامی شکایت وصول کی جائیں گی، شکایتی نمبر پر شہری شکایات درج کراسکتے ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے متعلقہ افسران کو فوری ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوامی شکایت کا ازالہ کریں۔