لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 19 May,2021 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سوات، چترال، مانسہرہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں تھرپارکر، مٹھی، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔