لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے، گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکر یہ ادا کر تا ہوں، اسلامی ممالک متحد ہو جائے تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے، 21 مئی کو حکومت بھر پور یوم یکجہتی فلسطین منائے گی، کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے، اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔