لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود اور اطراف میں کتوں کا راج ہے، ایئرپورٹ آنے والے سی اے اے کے عملے اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کتے ایئرپورٹ کارگو گیٹ اور رن وے کے ساتھ جنگلے سے آتے ہیں، کتوں کے تدارک کیلئے لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ نے کنٹونمنٹ اور جے ایف کے اینمل ریسورسز نامی این جی او کو خط لکھ کر مدد طلب کر لی ہے۔
این جی اوز کی مدد سے کتوں کو پکڑ کر بغیر کسی نقصان کے منتقل کیا جائے گا، ائیرپورٹ عملہ اور این جی او 19 اور 20 مئی کو ایئرپورٹ حدود میں آپریشن کرے گی۔