میڈیا یونیورسٹی جدید ترین ادارہ ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

Published On 20 May,2021 11:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈیا یونیورسٹی اینیمیشن، بصری، آواز اور جدید میڈیا سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کے لئے ایک جدید ترین ادارہ ہوگا۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹیکنالوجیز میں دنیا کی ممتاز یونیورسٹی (برن ماؤتھ یونیورسٹی) کے ساتھ اشتراک آگے بڑھنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے پاکستان میں برطانیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھ ویریاناکس کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جنہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین اور بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے جان وینی کو پاکستان کے نوجوانوں کے لئے دلچسپ میڈیا پروگرام پیش کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبہ میں تعاون بلندیوں کو چھوئے گا، پاک برطانیہ دوستی لازوال ہے۔
 

Advertisement