لاہور: (دنیا نیوز) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، ژوب اور بگروٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش میر کھانی 20، سیدو شریف 16، تخت بائی، کالام، دروش 08، دیر 07، پٹن 05، چترال، پارا چنار 03، بالا کوٹ 02، مالم جبہ، کاکول 01، گڑھی دوپٹہ 07، مظفر آباد 2، راولا کوٹ 02، نارووال 05، اٹک، قصور 01، ژوب 02 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 45، سبی 43، مٹھی 41، بدین، میر پور خاص اور ٹنڈو جام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔