پنجاب، پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 22 May,2021 03:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پشاور، سوات، چترال اور مانسہرہ میں بادل برسیں گے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں شدید گرمی کا راج ہے۔ داد و میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔