لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، محکمہ کوآپریٹو کی اربوں کی اراضی واگزار

Published On 22 May,2021 11:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ڈیفنس کے قریب موضع جلال پورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کوآپریٹو کی اربوں روپے مالیت کی 440 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ محکمہ کوآپریٹو نے واگزار کروائی گئی اراضی کا کنٹرول لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا ناسور ہے، ماضی میں سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا کو تحفظ دیا گیا، سابق ادوار میں قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر ہاتھ صاف کرتا رہا اور حکمرانوں نے آنکھیں بند رکھیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شفاف پاکستان حقیقت میں بدل رہا ہے، سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے، قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
 

Advertisement