لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں آج اور کل لاک ڈاؤن ہے، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی۔
لاہور میں آج اور کل لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں۔ پٹرول پمپس، تندور اور ڈیری شاپس کھلی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باعث ریسٹورنٹس بھی بند ہیں۔ فیصل آباد کے بازاروں میں تاجروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہے۔ دکاندار شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی ہفتہ وار لاک ڈاؤ ن کے تحت بازار بند ہیں۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ ہوٹل رات 12 تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز، پٹررول پمپس اور کریانہ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔
اسلام آباد میں بھی آج اور کل لاک ڈاؤن ہے۔ تمام بڑی مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔ فارمیسی، کریانہ سٹورز، دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔