اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آ باد میں حکومت کی جانب سے امتحانات کے اعلان کے بعد طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی۔
فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے والے طلبا کا کہناتھا کہ آن لائن کلاسز ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن ہی لیاجائے، مظاہرین وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
طلبا کا کہناتھا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کوروناوائرس کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں، تعلیمی اداروں سمیت نجی اکیڈمیزبھی بند رہی ہیں، جس کی وجہ سے امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے،طلباکے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نطام درہم برہم رہا۔