پاکستان
خلاصہ
- مظفر آباد: (دنیا نیوز) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عالمی وبا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو ملتوی کر دیا جائے۔
این سی او سی کورونا وبا کے پیش نظر دو ماہ کے لئے انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں عام انتخابات کے دوران کورونا وبا پھیل سکتی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کورونا وبا سے بچانے کے لئے دو ماہ کیلئے انتخابات کا انعقاد ملتوی کر دیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کی کل آبادی تقریبا 10 لاکھ ہے جبکہ اب تک صرف پونے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ تمام آبادی کو ویکسین لگانے کا عمل ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
قومی ادارے نے کہا ہے کہ الیکشن کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ اس عمل سے کورونا وبا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔